قائدِ اعظم کا یومِ ولادت: پاک فضائیہ کی دستاویزی فلم کا اجراء

(قدرت روزنامہ)بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کااجراء کیا گیا ہے . اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ جاری کی گئی دستاویزی فلم میں قائدِ اعظم کو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بطور امید اجاگر کیا گیا ہے .

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ امید کی روشن کرن تھے، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو قوم کی طرح متحد کر کے علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا . پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں . ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں پر ریاست کا تصور دیا اور اس کی بنیاد رکھی . پاک فضائیہ کےترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے پاک فضائیہ کو ’کوئی مقابل نہیں‘ کا پائیدار وژن بھی دیا . ترجمان پاک فضائیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ قائد کا نظریہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصول، عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعلِ راہ ہیں . . .

متعلقہ خبریں