قائدِ اعظم کا یومِ ولادت: پاک فضائیہ کی دستاویزی فلم کا اجراء

(قدرت روزنامہ)بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کااجراء کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ جاری کی گئی دستاویزی فلم میں قائدِ اعظم کو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بطور امید اجاگر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ امید کی روشن کرن تھے، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو قوم کی طرح متحد کر کے علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں پر ریاست کا تصور دیا اور اس کی بنیاد رکھی۔

پاک فضائیہ کےترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے پاک فضائیہ کو ’کوئی مقابل نہیں‘ کا پائیدار وژن بھی دیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ قائد کا نظریہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصول، عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعلِ راہ ہیں۔

Recent Posts

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

4 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

7 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

14 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

18 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

21 mins ago

بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی،…

25 mins ago