مشر ق و سطیٰ میں کشید گی میں کمی کیلئے ا مر یکا ا ور ا سر ا ئیل کو فو جی کا رر و ا ئیا ں ر و کنی ہو ں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین نےکہا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا اور اسرائ*یل کو فوجی کارروائیاں روکنی ہوں گی، چین خلیجی ممالک پر حم*لوں کی حمایت نہیں کرتا۔
چین کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو جس میں انہوں نے شہری تنصیبات اور بے گناہ شہریوں پر حم*لوں کی مذمت کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی جھڑپوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کا خصوصی نمائندہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کے لیے سرگرم ہے، صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنا اور جلد مذاکرات کی طرف واپس جانا فوری ضروری ہے۔
