بانیٔ پاکستان کا یومِ پیدائش: ڈی جی ISPR کا پیغام

(قدرت روزنامہ)بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے پیغام جاری کیا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بابائےقوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ پیدائش پر مسلح افواج انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں .

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پُرامن و ترقی یافتہ پاکستان بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کا وژن ہے . انہوں نے مزید کہا ہے کہ اتحاد، یقین، نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا کامیابی کے لیے ناگزیر ہے . ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ بابائے قوم کے حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں