پھر کہتا ہوں کچھ ہونے والا ہے، سردار ایاز صادق نے سنسنی خیز بیان دے ڈالا ، کیا ہونے ولاہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پھر کہتا ہوں کچھ ہونے والا ہے۔ایک انٹرویومیں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں نہ تو اشارہ ملا اور نہ ہی اشارے کی ضرورت ہے، کچھ نہ کچھ ہونا ضرور ہے، وقت پر بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، اس طرح کے تجربے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے، اس طرح کے تجربوں کی وجہ سے ہی ہم مزید پیچھے جاتے ہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ لوگ اس تجربے کو فارغ اور ناکامی قرار دے چکے ہیں، اگر عمران خان 5 سال حکومت کرتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اپنی جماعت میں بہت دراڑیں ہیں، جتنا وقت اس حکومت کو ملے گا ملک کیلئے تباہی ہے، لوگوں کو خدشات ہیں کہ کہیں یہ ملک کو لے نہ ڈوبیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی مدد نہیں چاہیے، ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کی مدد چاہیے، اپوزیشن کے کئی لوگوں کو نیب نے گرفتار کیا، پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو بلایا اور چھوڑ دیا۔ایاز صادق نے کہا کہ برداشت صرف پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے نہیں کیا، اب عوام بھی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کے انبار لگ گئے ہیں اور نیب سو رہا ہے، عوام اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

24 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago