اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)اور اب ناظرین ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے، ایک جاپانی پروفیسر ایسی ہی حیرت انگیز ذائقہ دار اسکرین بنا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک جاپانی پروفیسر ہومی میاشیتا نے کھانے کے ذائقے فراہم کرنے والی ٹی وی اسکرین کا نمونہ تیار کر لیا ہے، یعنی جسے چاٹا جا سکے گا، اسے دیکھنے کا ایک اور کثیر حسی تجربہ قرار دیا گیا ہے۔روئٹرز کے مطابق ٹیسٹ دی ٹی وی (TTTV) نامی اس ڈیوائس کی اسکرین پر نظر آنے والی چیز کا ذائقہ چکھا جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس میں گھومنے والی ایک مشین کے اندر 10 ذائقوں پر مشتمل پلاسٹک کی بوتلیں فٹ کی گئی ہیں، جو گھوم کر اسکرین پر اندر کی طرف سے اسپرے کرتی ہیں، جس میں حفظان صحت کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے، اسپرے کے بعد ناظرین اسے چاٹ کر آزما سکتے ہیں۔
میجی یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ کرونا وبا کے دور میں اس قسم کی ٹیکنالوجی لوگوں کے باہر کی دنیا کے ساتھ جڑنے اور بات چیت کرنے کے طریقوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس تجربے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو گھر میں رہتے ہوئے بھی، دنیا کے دوسری طرف کے ریسٹورنٹ میں کھانے جیسا تجربہ حاصل کرنا ممکن بنایا جائے۔آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ میاشیتا تقریباً 30 طالب علموں کی ایک ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس نے ذائقے سے متعلق مختلف آلات تیار کیے ہیں، جن میں ایک کانٹا بھی شامل ہے جو کھانے کے ذائقے کو مزیدار بنا دیتا ہے۔میاشیتا کے مطابق ٹیسٹ دی ٹی وی نامی یہ پروٹوٹائپ اس نے گزشتہ سال کے دوران بنایا ہے اور اس کے ایک تجارتی ورژن کو بنانے میں تقریباً ایک لاکھ ین (875 ڈالر) لاگت آئے گی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…