فواد چوہدری نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں . ن لیگ والے صرف بوٹ پالش کا سامان لےکرکھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا . وفاقی وزیراطلاعات نے تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہوجاتی ہےاورپاکستان میں یہ ہی ہوا . واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ترجمانوں کو نوازشریف سے متعلق اہم ہدایات دیں . ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، انہیں اعلیٰ عدلیہ نے سزا سنائی . عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی جس بات پرنا اہلی ہوئی اگروہ کرپشن نہیں تو پھر کرپشن ہوتی کیا ہے، نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہیے، چھوٹے کیسز میں ملوث لوگ جیلوں میں اور بڑے چوروں کے لیے راستے نکالے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں . وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت دی کہ وہ نواز شریف کی کرپشن اور نااہلی کو مزید نمایاں کریں ، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے، نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا . عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز میں نواز شریف کا نام آیا اورعدالت نے انہیں نااہل قرار دیا ، نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے، ایک مجرم کی سزا ختم کرکے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا .
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پراپنی ٹوئیٹ میں ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظارکریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونےہی رہیں گے .
متعلقہ خبریں