کشمیریوں کی پہچان بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، مشعال ملک

(قدرت روزنامہ)کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پہچان بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے قائد اعظم ڈے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے، انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، اگر قائداعظم زندہ ہوتے تو کشمیر کو انسانی المیے کے طور پر پیش کرتے۔

انکا کہنا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی پہچان بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، کشمیر میں ہر روز انسانیت کا قتل عام کیا جاتا ہے۔

کشمیری رہنما نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، کشمیری آج بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حریت رہنماؤں کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے، ہندوستان کے بارے میں قائداعظم کے الفاظ لفظ با لفظ درست تھے، یہ ایک عظیم رہنما تھے۔

واضح رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

بابائےقوم کی یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہے اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

محمد علی جناح 25دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے،انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا، وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہوگئے وہاں سے انہوں نے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے۔

جس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی لیکن کچھ عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے،اس دوران انھوں نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

قائدِ اعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرات، ان تھک محنت، دیانت داری، عزمِ مصمّم ، حق گوئی کا حسین امتزاج تھی، برصغیر کی آزادی کے لیے بابائے قوم کا مؤقف دو ٹوک رہا، نہ کانگریس انھیں اپنی جگہ سے ہلا کسی نہ انگریز سرکار ان کی بولی لگا سکی۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

8 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago