سعودی عرب میں حوثی قبائل کی کارروائیاں ، 2 ہلاک 7زخمی ، 12 گاڑیاں تباہ

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کی طرف سے کارروائیاں ، سمتا کے علاقے میں میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ واقعہ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ یمن کے شہر صعدہ سے میزائل حملے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔

ترجمان سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طر ف سے میزائل حملے میں دوافراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مرنے والوں میں ایک سعودی شہری جبکہ دوسرا یمن کا باشندہ ہے ۔ میزائل حملے میں سات افرادزخمی ہوئے جن میں ایک سعودی اور چھ بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل جازان شہر میں داغا گیا جو سمتا کے علاقے میں جاکر گرا جب کہ ایک میزائل حملہ یمن کے شہر صعدہ سے کیا گیا ہے جس میں 12 گاڑیوں اور چنددکانوں کو نقصان پہنچا۔

عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے۔عرب اتحاد کاکہنا ہےکہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران شہر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا گیا تھا ۔

Recent Posts

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

1 min ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا

دبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ…

11 mins ago

پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں: خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( قدرت روزنامہ )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت…

17 mins ago

سوشل میڈیا ایپس ریگولیٹ نہیں ہو سکتیں تو ان کو بند کر دینا چاہیے: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا…

19 mins ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا…

24 mins ago

خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر 2 بیٹیوں کو زہر دے دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (قدرت روزنامہ) خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر…

43 mins ago