نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں . تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سیاسی ماحول گرما گرم ہو چکا ہے کیونکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کی افواہیں سرگرم ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنے ذہن میں ایک پلان بنا کر بیٹھے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے .

اسی حوالے سے معروف صحافی سلیم صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ضروری اعلان سنئے، میاں نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں . منصوبے کے مطابق واپسی پر جیل جائیں گے . پھر عدالتوں سے ریلیف اور سابقہ سزاؤں کے خاتمے کی اپیلیں ہوں گی . انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی نیب لاہور کا تبادلہ اس سلسلے کی کڑی ہے جب کہ نواز شریف سکرپٹ سے مطمئن ہیں . اعلان ختم ہوا . جبکہ اسی حوالے سے لندن میں موجود صحافی اظہر جاوید کا کہنا ہے کہ لندن کے سرد موسم میں اگر کہیں گرمی دیکھی جا رہی ہے تو وہ حسین نواز کا آفس ہے، ان دنوں میں حسین نواز کے آفس میں خوب رونق ہوتی ہے،نوازشریف روزانہ وہاں ملاقاتیں کرتے ہیں،پارٹی رہنماؤں سے صلاح مشورے کرتے ہیں،ادھر سب سے زیادہ یہی بحث ہوتی ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے کون سا وقت بہترین ہے . نوازشریف سے ملاقاتیں کرنے والوں میں عام اور خاص لوگ شامل ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں نوازشریف اتنی جلد نہیں آئیں گے، وہ فروری یا مارچ میں پاکستان آ سکتے ہیں کیونکہ ابھی بہت ساری چیزیں ہونا باقی ہیں . اس وقت سب زیادہ اہم نوازشریف کے خلاف مقدمات کا ختم ہونا ہے . نوازشریف اگلے انتخابات کے لیے فرنٹ رنر کے طور پر جانا چاہتے ہیں،اس کے لیے ان کی کوشش ہے کہ قانونی ٹیم نوازشریف کے مقدمات ختم کروائے،جنوری میں نوازشریف کے آنے کا امکان نہیں، نوازشریف ان دنوں بہت خوش ہیں،نوازشریف کو ملک میں ہونے والی مہنگائی پر بھی پریشانی ہے . ایاز صادق سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہیں . مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے : . .

متعلقہ خبریں