مسجد نبوی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی والد کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کی وڈیو بہت مقبول ہورہی ہے۔مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری ہر مسلمان کا خواب ہوتا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے انسان ناصرف خود ہر ممکن کوشش کرتا ہے بلکہ اس کی اولاد بھی اسے نبی اکرم ﷺ کو سلام پیش کرنے کے لیے بھجوانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔
ایسا ہی ایک دل کو چھو لینے والا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، مختصر سی اس وڈیو میں ایک نوجوان کو مسجد نبوی ﷺ میں تیز تیز چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے کندھے پر ایک بوڑھا شخص بیٹھا ہے اور وہ نوجوان اس بوڑھے شخص کو زیارت روضہ رسولﷺ کرارہا ہے۔
مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کی شناخت تو معلوم نہیں ہوسکی لیکن ان کی وضع قطع سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان اور بوڑھا دونوں ہی سعودی ہیں، نوجوان اس بوڑھے کا بیٹا نظر آرہا ہے۔اس دل گداز منظر کو دیکھ کر جہاں مسجد نبویﷺ میں موجود اہل ایمان مرد و زن کے دل پسیج گئے وہیں اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے۔
اس وڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین ناصرف اس نوجوان کو اس کی سعادت مندی پر دعائیں دے رہے ہیں بلکہ یہ دعا بھی کرتے نظر آئے کہ ہر مسلمان مرد و زن اپنے والدین کی اسی طرح خدمت کرے اور انہیں بھی ایسی ہی صالح اور باہمت اولاد نصیب کرے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…