قومی زبانوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیشنل پارٹی نے بھی بے حد نقصان اٹھایا ہے میر سرفراز بگٹی
باہر بیٹھے نام نہاد بلوچ عزت دیں اور عزت لیںبشیر زیب گروپ نے 190 بلوچوں کو قتل کیا ہے،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیشنل پارٹی نے بھی بے حد نقصان اٹھایا ہے اور صوبے میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی زبانوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی کے مطابق گزشتہ سال حکومت نے نان ڈویلپمنٹ اخراجات سے 14 ارب روپے کی بچت کی جبکہ وزیراعلی ہاوس میں موجود 435 غیر ضروری آسامیاں بھی ختم کی گئیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کو سہولیات دینے کے لیے 12 ارب روپے کا ہیلتھ انشورنس سسٹم متعارف کروایا گیا ہے اور سرکاری ملازمین کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آخری تقریر بھی لاپتہ افراد کے مسئلے پر تھی، تاہم اس مسئلے کے حل کے لیے ریاست نے باقاعدہ طریقہ کار بنایا ہے اور حکومت نے قانون سازی بھی کی ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں لاپتہ افراد کی تعداد بلوچستان سے زیادہ ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایک دوسرے کی عزت کرنا چھوڑ دی جائے۔ انہوں نے نام نہاد بلوچ رہنماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عزت دیں اور عزت لیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بعض عناصر بلوچوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں اور بشیر زیب گروپ نے 190 بلوچوں کو قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ شہدا کے اہل خانہ سے ملتے ہیں تو انہیں دکھ بھی ہوتا ہے اور غصہ بھی آتا ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی شناخت پاکستانی ہے اور بعد میں بلوچ ہیں، جبکہ بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گورننس کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
