مریم نواز کیخلاف گھٹیا زبان درازی کرنے والی زبانیں کھینچ لیں گے، طلال چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے علی امین گنڈا پور کی غیراخلاقی ، غیرپارلیمانی اور غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف گھٹیا زبان درازی کرنے والی زبانیں کھینچ لیں گے، شہد کی بوتلیں استعمال کرنے والے اپنے گھر کی تربیت دنیا کو دکھا رہے ہیں۔
گنڈا پور کی زبان سے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی کس کلچر کی پیداوار ہے۔ گندے وزیر کی گندی ذہنیت اور گندی زبان آزاد کشمیر میں ڈی چوک والا گند پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کی ایک خاتون اور پارٹی لیڈر مریم نواز کیلئے غیراخلاقی ، غیرپارلیمانی اور غیرمہذب الفاظ استعمال کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز کیخلاف گھٹیا زبان درازی کرنے والی زبانیں کھینچ لیں گے، شہد کی بوتلیں استعمال کرنے والے اپنے گھر کی تربیت دنیا کو دکھا رہے ہیں۔

گنڈا پور کی زبان سے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی کس کلچر کی پیداوار ہے۔ گندے وزیر کی گندی ذہنیت اور گندی زبان آزاد کشمیر میں ڈی چوک والا گند پھیلا رہی ہے۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا شرافت ، تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کیخلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی، عمران خان کے بیانات اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، بیانات اور تقریروں سے عمران خان حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کیلئے بیہودہ اورانتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ او ڈاکو رانی مریم! تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی ، جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کروائی ہے۔ مریم سنو، تیرا دادا لوہار تھا، تمہاری بیٹی کی شادی پر تمہارے باپ نوازشریف نے مودی کو بلایا ، اس وقت نظر نہیں آیا کہ مودی کشمیر میں نوجوانوں کو مار ہے، ہماری بیٹیوں کی عصمت دری کررہا ہے،تم نے اس دن تیار ہوکر 32 کلو سونا پہنا ہوا تھا تمہارے دادے کی گوالمنڈی دکان میں اتنا لوہا نہیں تھا، جتنا تم نے سونا پہنا ہوا تھا، یہ ہمارے پیسوں کا سونا ہے۔
یہ بلاول بھٹو جو زرداری کے حرام کے پیسوں پر پلا ہو اہے، یہ اب امریکا گیا ہوا ہے، اس کی یہ حیثیت ہے کہ جب عمران خان نے کہا کہ خودداری پر کمپرومائز نہیں کروں گا اور جواب دیا کہ ایبسولوٹلی ناٹ ، یہ بلاول امریکا چلا گیا اور ہماری بے عزتی کروا دی، وہاں کسی نے اس سے ملاقات تک نہیں کی، یہ ان کی اوقات ہے، 25جولائی پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر یقین دہانی کروائیں تاکہ آئندہ یہ حکومت نہ کریں۔ کچھ دنوں نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا شور چل رہا ہے، یہاں حکومت مسلم لیگ ن کی ہے، اب ان کو ہار نظر آرہی ہے تو دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

9 mins ago

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

11 mins ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

28 mins ago

حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

45 mins ago

علیمہ خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر…

50 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے…

52 mins ago