منی لانڈرنگ، سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے 5 پاکستانیوں کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستانیوں پر غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کرانے اور اسے بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مخصوصی ٹیم نے پانچ غیر ملکیوں کو حراست میں لیا جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم بھی برآمد ہوئی ہے،جب کہ وہ مذکورہ رقم کے ذرائع کے بارے میں تحقیقاتی افسر کو مطمئن نہ کر سکے۔پانچوں ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا جہاں ان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت کو ارسال کیا جائے گا۔
قبل ازیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے 17 ارب ریال کی منی لانڈرنگ میں ملوث مقامی اور غیرملکی عناصر پر مشتمل 24 رکنی گینگ کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنادیں ، ملزمان میں سے بعض کو 20 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے ، عدالتی فیصلے کی روشنی میں ملزمان کے قبضے اور جائے وقوعہ سے ضبط کی گئی اربوں ریال کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کی جائے گی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس کیس میں سزا یافتہ شہریوں کو ان کی سزاؤں کے برابر سفر کرنے سے روکا جائے ، غیر سعودیوں کو ان کی سزا ختم ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے ، عدالتی فیصلے میں ملزمان کو مجموعی طورپر 75 ملین ریال سے زائد کے مختلف جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ دُنیا بھر میں منی لانڈرنگ کا دھندا زوروں پر ہے ، جہاں منی لانڈرنگ کے لیے بہت انوکھے طریقے سامنے آتے ہیں ، اگرچہ ان میں سے کچھ طریقوں سے کامیاب طریقے سے منی لانڈرنگ ہوتی رہتی ہے، پر کبھی نہ کبھی اس ہوشیاری کا بھانڈا پھوٹ ہی جاتا ہے سعودی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے لیے جہاں موثر قوانین بنانے گئے ہیں وہیں خصوصی میکنزم بھی تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں کے دوران خاص طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث سینکڑوں افراد پکڑے جا چکے ہیں ، جن کی غیر قانونی سرگرمیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

Recent Posts

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

5 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

9 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

13 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا

دبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ…

23 mins ago

پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں: خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( قدرت روزنامہ )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت…

29 mins ago

سوشل میڈیا ایپس ریگولیٹ نہیں ہو سکتیں تو ان کو بند کر دینا چاہیے: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا…

31 mins ago