اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ذرائع این آئی ایچ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے اور مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے بلوچستان پہنچنے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔بلوچستان کے انچارج کورونا آپریشن سیل ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے بتایا کہ اسلام آباد کے این آئی ایچ ڈی بھجوائی گئی قلات سے اومی کرون کے مشتبہ افراد کے نمونوں کی رپورٹ موصول ہو گئی۔

ڈاکٹر نقیب اللہ کے مطابق تمام مریض کورونا وائرس سے متاثر ضرور ہیں لیکن تمام مشتبہ افراد کے اومی کرون ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بلوچستان کے ضلع قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریض سامنے آنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ہل چل مچ گئی تھی۔ انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران دو روز میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا۔
ڈاکٹر نقیب اللہ نے بتایا کہ قلات سے سامنے آنے والے اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو بھی ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کو تلاش کرکے فوری طور پر قرنطینہ کردیں۔

Recent Posts

جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنیکا الزام؛ وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور…

1 min ago

بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’ سی آئی ڈی ‘ کیوں بند کیا گیا ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ  )بھارت کے معروف کرائم شو ’ سی آئی ڈی ‘ کی مقبولیت…

2 mins ago

سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

کولمبو (قدرت روزنامہ )سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ…

5 mins ago

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد…

7 mins ago

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago