امراضِ قلب میں سوزش کا کردار سمجھنے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم جانتے ہیں کہ انفلیمیشن یا اندرونی جلن خواہ سینے میں ہو یا پھر پیٹ میں، اگر بہت عرصے تک برقرار رہے تو کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس ضمن میں اب امراضِ قلب کی وجہ بننے والی سوزش کی جڑ کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
میساچیوسیٹس جنرل ہاسپٹل کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جلن والے روغنی مرکبات دل کی شریانوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور پلاک بن کر ان کا راستہ تنگ بنادیتے ہیں۔ اس کے بعد خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور عارضہ قلب لاحق ہوجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دل کے مریضوں کے لہو میں خون کے سفید خلیات وافر طور پر بننے لگتے ہیں۔ ان کےگرد کولیسٹرول لپٹا ہے اور چکنائیاں اسے مزید بڑھادیتی ہیں۔ یہ ساری جسمانی آلودگیاں خون سے ہی سفر کرتی ہیں اور دل تک پہنچنے لگتی ہیں۔ وہاں خون کی تندرست اور کشادہ نالیوں (شریانوں ) میں جمع ہوکر انہیں تنگ کرکے کئی بیماریوں کی وجہ بنتی ہیں۔
لیکن اس کی ابتدا کیسے ہوتی ہے اور آخراس کی جڑ کہاں ہے؟ ماہرین نے اب اس عمل پر غورکیا اور بہت اہم حقائق پیش کئے ہیں۔سائنسدانوں نے کئی برس چوہوں پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ہڈیوں کے اندر گودے یعنی بون میرو میں ان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ہڈیوں کےاندر گودے کی نالیوں اور راستوں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور یوں آخرکاریہ خون میں جاتے ہیں۔ اور پھر شریانوں میں ٹھوس ٹکڑوں کی صورت میں یہ جمع ہوتے رہتے ہیں۔
اس اہم تحقیق کے بعد اب ہماری توجہ بون میرو کی جانب ہوگئ ہے اور مزید تحقیق سےامراضِ قلب کو جڑ سے ختم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

17 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

18 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

19 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

19 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

19 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

19 hours ago