‏بغض مریم نواز میں کہاں تک گِرو گے؟ جھوٹے کا منہ کالا کرنا ہوگا: عظمیٰ بخاری

لاہور:(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ‏بغض مریم نواز میں کہاں تک گرو گے؟ جھوٹے کا منہ کالا کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ‏پہلے سی ایم مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سےمتعلق جھوٹ پھیلایا گیا اب ان کی فیملی سے متعلق من گھڑت خبریں بنائی جا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جتنا زور جھوٹ بولنے پر لگایا جارہا ہے کاش اتنا عوام کی فلاح و بہبود کےلیے سوچا ہوتا تو شاید آج عوام آپ کے جھوٹ پریقین کرلیتی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آپ جھوٹ بولتے رہیں مریم نواز عوام کے فلاح و بہبود کےلیے نت نئے منصوبے لاتی جائیں گی اور لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی رہیں گی، اب کوئی مظلومیت، معصومیت، سیاسی انتقام کارڈ نہیں ، ‏جھوٹے کا منہ کالا اب کرنا ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert