سردار یار محمد رند کا اقدام قبائلی نظام کی اصل طاقت ہے، تمام سردار ان کی تقلید کریں تاکہ ‘بی ایل اے’ جیسی ہندوستانی پراکسیز کو جگہ نہ ملے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی


(ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے ایک اہم بیان میں سردار یار محمد رند کے حالیہ اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان کے قبائلی نظام کی اصل طاقت قرار دیا ہے؛ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی قوم اور برادر اقوام کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی قبیلے یا نسل سے ہو، انہوں نے تمام قبائلی سرداروں پر زور دیا کہ وہ سردار یار محمد رند کی تقلید کریں تاکہ بلوچستان میں ہندوستان کی پراکسی “بی ایل اے” (BLA) جیسے عناصر کو قدم جمانے کی جگہ نہ مل سکے؛ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اسلام امن، رواداری اور انسانیت کی فلاح کا درس دیتا ہے، جبکہ دنیا میں بڑھتا ہوا “اسلامو فوبیا” عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں؛ انہوں نے بلوچستان کو بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں مل کر انتہا پسندی کو رد کرنا ہوگا اور معاشرے میں رواداری اور اعتدال پسندی کو فروغ دے کر صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert