ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پرعزم ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
