قوم بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کےخاتمے کیلیے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کیساتھ ہے: صدر مملکت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کامیاب کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔قوم بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

WhatsApp
Get Alert