قلات ری پولنگ میں 58 بیلٹ بکس غائب، رات کی تاریکی میں ٹھپے لگا کر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، مخالف امیدوار کے خلاف عدالت جاؤں گا، سردار زادہ میر سعید لانگو کی پریس کانفرنس


(ڈیلی قدرت کوئٹہ) جمعیت علماء اسلام کے حلقہ پی بی 36 قلات سے امیدوار سردار زادہ میر سعید احمد لانگو نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ری پولنگ کے عمل کو بدترین دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کے اندراج کے مطابق 92 بیلٹ بکس کی ضرورت تھی لیکن متعلقہ آفیسران کی ملی بھگت سے صرف 34 بیلٹ بکس پہنچائے گئے جبکہ 58 غائب بکسوں کے ذریعے مخالف امیدوار نے رات کی تاریکی میں ٹھپے لگا کر عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا ہے جس کے ویڈیو شواہد اور پریزائیڈنگ آفیسر کے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں؛ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں انہیں 2294 ووٹوں کی برتری حاصل تھی مگر آر او اور ڈی آر او کے گٹھ جوڑ سے مخالف امیدوار کو فارم 47 جاری کیا گیا، جس پر الیکشن کمیشن نے 10 مارچ 2026 کو 7 اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا حکم دیا تو دوبارہ سازشوں کا جال بن دیا گیا اور انہیں پریزائیڈنگ آفیسران کی لسٹ تک فراہم نہیں کی گئی کیونکہ وہ عملہ مخالف امیدوار کے رشتہ داروں پر مشتمل تھا؛ میر سعید لانگو نے الزام لگایا کہ پولنگ کے دن مخالفین کے ایجنٹس تک موجود نہیں تھے اور پریزائیڈنگ آفیسران نے تحریری بیان دیا کہ انہیں صرف 34 بکس دیے گئے، جبکہ انہیں راستے میں ایف سی چیک پوسٹ پر دو گھنٹے روک کر مسلح افراد کے ذریعے دھمکیاں بھی دی گئیں؛ انہوں نے اس تمام عمل کو ایک گہری سازش قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ قلات کے عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کا انصاف حاصل کیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert