خیبرپختون خوا(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بھی خیبرپختون خوا بلدیاتی انتخابات کےنتائج پر سر جوڑکر بیٹھ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینےکے لیے اے این پی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مقامی پارٹی عہدیداروں سے بلدیاتی الیکشن سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی۔بلدیاتی الیکشن سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں پارٹی سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت ماریار دوبارہ گنتی میں مردان کے میئر برقرار رہے۔
ریٹرننگ آفیسر مجیب الرحمان کے مطابق مردان میئر کے الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں اے این پی کے حمایت ماریار کے ووٹوں میں 2 ہزار 26 ووٹوں کا اضافہ ہوا ۔آر او کے مطابق میئر مردان کے الیکشن میں شکست کھانے والے مولانا امانت شاہ نے دوبارہ گنتی کے نتائج تسلیم کرلیے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…