کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری نے بانیٔ پاکستان کے یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قائد اعظم کے انتقال کے بعد ان کے اصولوں کی نفی کی گئی۔ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ ملک بنایا تھا، وہ ناصرف قانون دان بلکہ سیاستدان اور ترقی پسند لیڈر تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور جمہوریت پسند سیاستدانوں کے خلاف مہم جوئی کی گئی، وفاق کے غیر منصفانہ سلوک کی وجہ سے سانحۂ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔آصف زرداری نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کی خود مختاری کا احترام کیا جائے اور صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ بھی دیا جائے۔
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…