شادی کے بعد کترینہ کیف کی کام پر واپسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے کام کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف وائٹ شرٹ اور بلیو جینس میں ملبوس اپنے ڈائریکٹر کے ساتھ کھڑی ہیں۔کترینہ کیف نے کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘نیا آغاز’، جس پر انکے مداحوں کی جانب سے کافی دلچسپ ردعمل سامنے آرہا ہے۔
واضح رہے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ میں ہوئی تھی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے نے بھارتی ڈیزائنر سبایاساچی کا تیار کردہ آؤٹ فٹ زیب تن کیا تھا۔
کترینہ کیف نے سرخ رنگ کا مٹکا سلک سے تیار کردہ برائیڈل لینگا پہنا ہوا تھا، جس کے بارڈر میں خوب صور ایمبرائیڈری تھی، ان کے پردے کا ڈیزائن کوشل کی پنجاب سے تعلق سے جوڑا گیا اور دوپٹہ گولڈ میں سلور کا ملمع چڑھاگیا تھا۔
جبکہ وکی کوشل کی ریشمی شیروانی بھی سبایاساچی کی ڈیزائن ہے اور بٹن سونے کےملمع کاری کے ساتھ تیار کیا گیا تھا اور ان سونے اور ڈائمنڈ کے استعمال سے ان کے جوڑے کو خوبصورت بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل بالی ووڈ کے اسٹار دپیکا پاڈیکون اور رنویر سنگھ نے بھی 2018 میں اپنی شادی کا جوڑا سبایاساچی سے ڈیزائن کروایا تھا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

5 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

7 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

15 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

18 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

20 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

20 mins ago