شادی کے تقریب سوگ میں بدل گئی

جہلم (قدرت روزنامہ) شادی کے تقریب سوگ میں بدل گئی . دوران سفر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق .

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں بارات میں شامل 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق باراتیوں کی کار روڈ پر ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دلہے کے 3 دوست جان کی بازی ہار گئے . بتایا گیا ہے کہ بارات جہلم سے سوہاوہ کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دینہ جی ٹی روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا، جس میں کار ٹرک سے جا ٹکرائی . حادثے کا شکار ہونے والی کار میں دلہے کے 5 دوست سوار تھے، جن میں سے 3 کا موقع پر ہی انتقال ہو گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے . کچھ روز قبل منڈی بہاوالدین میں بھی ایک ایسا ہی دلخراش واقعہ رپورٹ ہوا جس میں مسافر بس نے مہندی کی تقریب میں جانے والے افراد کو کچل دیا تھا . میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاندان کے کچھ لوگ مہندی کی تقریب میں جانے کے لیے سڑک کنارے کھڑے تھے، جب ایک بے قابو بس ان پر چڑھ دوڑی . بے قابو بس کے کچلنے کی وجہ سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 10 افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے . پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، جبکہ بس کو تحویل میں لے لیا گیا . . .

متعلقہ خبریں