شادی کے تقریب سوگ میں بدل گئی

جہلم (قدرت روزنامہ) شادی کے تقریب سوگ میں بدل گئی۔ دوران سفر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں پیش آئے افسوسناک حادثے میں بارات میں شامل 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باراتیوں کی کار روڈ پر ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دلہے کے 3 دوست جان کی بازی ہار گئے۔
بتایا گیا ہے کہ بارات جہلم سے سوہاوہ کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دینہ جی ٹی روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا، جس میں کار ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کا شکار ہونے والی کار میں دلہے کے 5 دوست سوار تھے، جن میں سے 3 کا موقع پر ہی انتقال ہو گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل منڈی بہاوالدین میں بھی ایک ایسا ہی دلخراش واقعہ رپورٹ ہوا جس میں مسافر بس نے مہندی کی تقریب میں جانے والے افراد کو کچل دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاندان کے کچھ لوگ مہندی کی تقریب میں جانے کے لیے سڑک کنارے کھڑے تھے، جب ایک بے قابو بس ان پر چڑھ دوڑی۔ بے قابو بس کے کچلنے کی وجہ سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 10 افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، جبکہ بس کو تحویل میں لے لیا گیا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

10 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

10 hours ago