تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں صوبے توڑنے کا مشورہ دے دیا ہے . نجی نیوز چینل کے پروگرام ’’آج رانا مبشر کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری بڑی مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ کو پاکستان کے صوبے توڑنے پڑیں گے . انہوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے چھوٹے صوبے بنانے پڑیں گے . پروگرام ہوسٹ نے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں پاکستان کو کتنے صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے تو اس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو کل 30 صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے . انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 9 صوبے بننے چاہئیں جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو بھی 7، 7 صوبوں میں تقسیم کیا جان چاہیے . یوں پاکستان کل 30 صوبوں میں تقسیم ہو جائے گا . انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ملک کو انتظامی اور سیاسی طور پر چلانا آسان ہو جائے گا . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا، آج اگر پنجاب میں کچھ ہو جائے تو پورا پاکستان ہل جاتا ہے . اسی طرح کے پی، سندھ یا بلوچستان میں کچھ ہو تو وفاق میں حکومت ہل جاتی ہے . صوبے اپنی سیاست بھی کرتے رہیں گے اور ملک بھی چلتا رہے رہے گا . شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دی جانے والی تجویز پر پروگرام ہوسٹ رانا مبشر نے کہا کہ یہ بہت بڑی بات کر گئے ہیں آپ . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مشورہ دے دیا . پنجاب میں 9 صوبے بننے چاہئیں جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے 7، 7 صوبے بننے چاہئیں .
متعلقہ خبریں