شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مشورہ دے دیا۔ پنجاب میں 9 صوبے بننے چاہئیں جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے 7، 7 صوبے بننے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں صوبے توڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام ’’آج رانا مبشر کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری بڑی مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ کو پاکستان کے صوبے توڑنے پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے چھوٹے صوبے بنانے پڑیں گے۔ پروگرام ہوسٹ نے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں پاکستان کو کتنے صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے تو اس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو کل 30 صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 9 صوبے بننے چاہئیں جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو بھی 7، 7 صوبوں میں تقسیم کیا جان چاہیے۔

یوں پاکستان کل 30 صوبوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ملک کو انتظامی اور سیاسی طور پر چلانا آسان ہو جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا، آج اگر پنجاب میں کچھ ہو جائے تو پورا پاکستان ہل جاتا ہے۔ اسی طرح کے پی، سندھ یا بلوچستان میں کچھ ہو تو وفاق میں حکومت ہل جاتی ہے۔ صوبے اپنی سیاست بھی کرتے رہیں گے اور ملک بھی چلتا رہے رہے گا۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دی جانے والی تجویز پر پروگرام ہوسٹ رانا مبشر نے کہا کہ یہ بہت بڑی بات کر گئے ہیں آپ۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

9 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

9 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

10 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

10 hours ago