ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات کے مطابق ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا . تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات نے لیگی قیادت کو طنز و تنقید کا نشانہ بنا دیا .

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے . فواد چوہدری نے لیگی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا . انہوں نے کہاکہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہی ہوا . دوسری جانب معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی حکومت چاہتی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور اپنی قید پوری کریں . لیکن نوازشریف زندگی میں کبھی واپس نہیں آئیں گے ، نوازشریف کو اگر برطانیہ نہیں نکالے گا تو وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے کیونکہ نوازشریف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوئے ہیں . انہوں نے کہا کہ عمران خان گردن کٹوا دیں گے این آراو نہیں دیں گے، نوازشریف واپس آکر سزا پوری کریں، پاسپورٹ تجدید نہیں کریں گے . انہوں نے ٹویٹر پر مزید اپنے بیان میں کہا کہ پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا انقلابی نواز شریف اور نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہےکا بیانیہ بنانے کے لیے اب استعمال کر رہے انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے "ڈیل" کا بیانیہ بنانے کے لیے برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے اس کی گروانڈ بنائی جا رہی ہے بذریعہ رینٹ اے . شہبازگل نے کہا کہ غیرضروری اعلان:برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے-اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا . اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے- بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے . شہباز گل نے ٹویٹر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شیئر کی اور اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں . حکومت کی تبدیلی کا پلان طے ہوگیا . . .

متعلقہ خبریں