ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات کے مطابق ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات نے لیگی قیادت کو طنز و تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔
فواد چوہدری نے لیگی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہاکہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہی ہوا۔ دوسری جانب معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی حکومت چاہتی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور اپنی قید پوری کریں۔

لیکن نوازشریف زندگی میں کبھی واپس نہیں آئیں گے ، نوازشریف کو اگر برطانیہ نہیں نکالے گا تو وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے کیونکہ نوازشریف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گردن کٹوا دیں گے این آراو نہیں دیں گے، نوازشریف واپس آکر سزا پوری کریں، پاسپورٹ تجدید نہیں کریں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر مزید اپنے بیان میں کہا کہ پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا انقلابی نواز شریف اور نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہےکا بیانیہ بنانے کے لیے اب استعمال کر رہے انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے “ڈیل” کا بیانیہ بنانے کے لیے برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے اس کی گروانڈ بنائی جا رہی ہے بذریعہ رینٹ اے۔
شہبازگل نے کہا کہ غیرضروری اعلان:برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے-اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا۔اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے- بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے۔ شہباز گل نے ٹویٹر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شیئر کی اور اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں۔ حکومت کی تبدیلی کا پلان طے ہوگیا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

7 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago