خشک موسم کے طویل اسپیل کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد بھی اہلیاں لاہور کیلئے مایوس کن خبر

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں خشک موسم کے طویل اسپیل کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد بھی اہلیاں لاہور کیلئے مایوس کن خبر، شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات کم ہو گئے، صوبائی دارالحکومت میں اتوار کی سہ پہر سے پیر کی شام تک بارش ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مغربی ہوائوں کے سلسلہ کا پاکستان میں داخل ہونے کے بعد اتوار سے منگل تک پنجاب، بلوچستان، سندھ میں بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
تاہم مغربی ہوائوں کے ملک میں داخل ہونے کے باوجود موسم سرما کی پہلی بارش کو ترسنے والے اہلیان لاہور کیلئے مایوس کن خبر سامنے آئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق کچھ روز قبل تک لاہور میں مغربی ہوائوں کے سلسلے باعث اچھی بارشیں ہونے کی توقع تھی، تاہم مغربی ہوائوں کا مرکز وسطی اور جنوبی علاقوں کی بجائے شمالی علاقوں کی جانب تبدیل ہو جانے سے آئندہ چند روز کے دوران لاہور میں زیادہ بارش ہونے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور میں اتوار کی سہ پہر سے پیر کی شام تک بارش ہونے کا امکان موجود ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور میں شہر لاہور میں خشک موسم کی طوالت کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ لاہور میں 24 اکتوبر کے بعد سے بارش نہیں ہوئی، جبکہ شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سردی نے شہریوں کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے۔
دسمبر کے آغاز میں بھی لاہور میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم صوبائی دارالحکوت پہنچنے والے بادل بنا برسے ہی رخصت ہو گئے تھے۔ پھر دسمبر کے آخر میں لاہور میں اچھی بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی، تاہم اب رواں ماہ کے باقی ایام میں بھی لاہور میں زیادہ بارش کے امکانات کم ہو چکے۔ ماہرین موسمیات نے لاہور میں جنوری کے پہلے 2 ہفتوں میں بارشوں کا زیادہ امکان ظاہر کیا ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago