معیشت ، مہنگائی کے حوالے سے علاقائی ممالک سے موازنہ کی رپورٹ جاری ، پاکستان مہنگائی میں سب سے آگے اور معاشی شرح نمو میں سب سے پیچھے

لاہور(قدرت روزنامہ)تولا ایسوسی یٹس نے پاکستانی معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے علاقائی ممالک سے موازنہ کی رپورٹ جاری کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تولا ایسوسی ایٹس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کا مہنگا ترین ملک ہے جہاں پر مہنگائی 11.53 فیصد کی شرح پر ہے ۔ بھارت میں مہنگائی 4.9 فیصد ، بنگلہ دیش میں 5.7 اور سری لنکا میں 9.9 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان فی کس آمدنی کے لحاظ دنیا اور خطے کے ممالک میں سب سے نیچے ہے۔ پاکستان کی فی کس آمدن 1194 ڈالرز، بھارت میں فی

کس آمدن 1901 ڈالرز، بنگلہ دیش میں فی کس آمدن 1969 اور سری لنکا میں فی کس آمدن 3689 ڈالرز ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شرح سود بھی خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں شرح سود 9.75 فیصد ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں شرح سود 4 فیصد اورسری لنکا میں شرح سود 5 فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے کے ممالک میں سب سے کم ہے۔پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد، بھارت کی معاشی شرح نمو 8.2 فیصد، بنگلہ دیش کی معاشی شرح نمو 6.8 فیصد اور سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد کی سطح پر ہے ۔

Recent Posts

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

13 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

19 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

27 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

34 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

40 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

48 mins ago