میئر پشاور کا ٹکٹ دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں پر کروڑوں کی رشوت کا الزام

لاہور (قدرت روزنامہ) میئر پشاور کا ٹکٹ دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں پر کروڑوں کی رشوت کا الزام۔ گورنر خیبر پختونخوا پر 5 کروڑ جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی کامران بنگش پر 2 کروڑ روپے لینے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر پیسے لے کر ٹکٹ جاری کرنے کے سنگین الزامات عائد ہوئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے کی جانب سے مبینہ الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میئر پشاور کا ٹکٹ جاری کرنے کے لیے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور ممبر صوبائی اسمبلی کامران بنگش نے کروڑوں کی رشوت لی ہے۔ ارباب محمد علی کے مطابق شاہ فرمان نے 5 کروڑ جبکہ کامران بنگش نے 2 کروڑ روپے بطور رشوت لیے، یہ الزامات ثابت کرتے ہیں شاہ فرمان نے وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے سپریم کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمتِ عملی طے کی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن میں ہونے والی غلطیاں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نہ دہرانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کے ٹکٹس کا خود جائزہ لے کر فیصلہ کروں گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو صوبے میں پارٹی کارکنان کو منظم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے محاذ کے حوالے سے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کی تھی۔ اس ضمن میں سپریم کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا۔

Recent Posts

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

5 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

6 mins ago

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…

10 mins ago

نیشنل پارٹی پر تنقید برائے تعمیر کی تھی مگر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وہ ذاتیات پر اتر آئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…

12 mins ago

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

26 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

40 mins ago