میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہو سکتی ہے، اعتزاز احسن کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اعتزاز احسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مجرم ہوتے ہوئے میاں نواز شریف بیرون ملک چلے گئے ، وہ بہت اچھے طریقے سے محفوظ مقام تک پہنچ گئے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست تیار کر لی ہے جو جلد ہی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف

سیاست کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کمال کی چالیں چل دی ہیں۔ایک انٹرویومیں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہبازشریف کا آگے ہونا ممکن ہے ، مریم نواز حمزہ اور شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوجائیں یہ دکھائی نہیں دیتا۔اعتراز احسن نے کہا کہ سیاست میں گولیاں نہیں چلتی، اسٹریٹجی اور پالیسی ہوتی ہے، شہبازشریف کو بچھڑا بنا کر آگے کردیا گیا ہے،ان کا لہجہ تبدیل کرکے فوج کو دکھایا جارہا ہے کہ ہماری طرف سے یہ ہیں تاہم شکاری اوپر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد مریم نواز ہی ان کی جانشین ہوں گی اور مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، مسلم لیگ (ن )کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہیں، شہبازشریف کو صرف لوری سنائی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی آکر بیٹھنا پڑے گا اور مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر گری تو اپنے ہی وزن سے گرے گی، ن لیگ ایکسپوز ہوچکی ہے، شہبازشریف کو لیڈر شپ کردار نہیں دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے اندر بھی لیڈرشپ کی لڑائی واضح ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

7 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago