لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی، دہشتگردوںنے ریلوے ٹریک پر سلیپر اکھاڑ دئیے تاہم بروقت علم ہونے پر ٹرین کو روک دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، دہشتگردوں نے رات دو بجے سرگودھا، ویگوال کے درمیان سلیپر اکھاڑ دئیے تھے، تاہم خوش قسمتی سے ریلوے اسٹاف نے مشتبہ افراد کو ٹریک پر مشکوک سرگرمی کرتے دیکھ لیا۔
ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق سول انجینئرنگ اسٹاف عابد حسین نے خوشاب سے فٹ پیلٹ کرتے ہوئے سرگودھا آتے ہوئے نامعلوم افراد کو ٹریک پر مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا جس پر انہوں نے سرگودھا ریلوے اسٹیشن کو اطلاع دے دی۔اطلاع ملنے پر حکام نے سرگودھا اسٹیشن سے خوشاب جانے والی ٹرین کو سرگودھا اور ویگوال کے درمیان روک لیا اور اسٹاف کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے بھیجا۔
ترجمان کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کے سلیپرز اکھاڑے ہوئے تھے، اس دوران دہشتگردوں نے فرار ہوتے ہوئے ریلوے کے گینگ مین اللہ دتہ کو زخمی کر دیا۔ریلوے سٹاف نے فوری طور پر ٹوٹے سلیپرز تبدیل کر دئیے اور ٹریک چیکنگ کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…