امین گنڈا پور نے مریم نواز کیلئے انتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی حد کردی

مظفرآباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کیلئے بیہودہ اورانتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرنے کی حد کردی، امین گنڈا پور نے کہا کہ او ڈاکو رانی مریم! تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی ، جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کروائی ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کیلئے بیہودہ اورانتہائی غیرمہذب زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ او ڈاکو رانی مریم! تمہارے منہ پر اتنے تھپڑ پڑیں گے کہ تمہاری سرجری اتر جائے گی ، جو تم نے ہمارے پیسوں 8 کروڑ کروائی ہے۔
مریم سنو، تیرا دادا لوہار تھا، تمہاری بیٹی کی شادی پر تمہارے باپ نوازشریف نے مودی کو بلایا ، اس وقت نظر نہیں آیا کہ مودی کشمیر میں نوجوانوں کو مار ہے، ہماری بیٹیوں کی عصمت دری کررہا ہے،تم نے اس دن تیار ہوکر 32 کلو سونا پہنا ہوا تھا تمہارے دادے کی گوالمنڈی دکان میں اتنا لوہا نہیں تھا، جتنا تم نے سونا پہنا ہوا تھا، یہ ہمارے پیسوں کا سونا ہے۔

یہ بلاول بھٹو جو زرداری کے حرام کے پیسوں پر پلا ہو اہے، یہ اب امریکا گیا ہوا ہے، اس کی یہ حیثیت ہے کہ جب عمران خان نے کہا کہ خودداری پر کمپرومائز نہیں کروں گا اور جواب دیا کہ ایبسولوٹلی ناٹ ، یہ بلاول امریکا چلا گیا اور ہماری بے عزتی کروا دی، وہاں کسی نے اس سے ملاقات تک نہیں کی، یہ ان کی اوقات ہے، 25جولائی پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر یقین دہانی کروائیں تاکہ آئندہ یہ حکومت نہ کریں۔
کچھ دنوں نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا شور چل رہا ہے، یہاں حکومت مسلم لیگ ن کی ہے، اب ان کو ہار نظر آرہی ہے تو دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کی ایک خاتون کیلئے غیراخلاقی ، غیرپارلیمانی اور غیرمہذب الفاظ میں تنقید پر رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف گھٹیا زبان درازی کرنے والی زبانیں کھینچ لیں گے، شہد کی بوتلیں استعمال کرنے والے اپنے گھر کی تربیت دنیا کو دکھا رہے ہیں۔
گنڈا پور کی زبان سے پتہ چل گیا کہ پی ٹی آئی کس کلچر کی پیداوار ہے۔ گندے وزیر کی گندی ذہنیت اور گندی زبان آزاد کشمیر میں ڈی چوک والا گند پھیلا رہی ہے۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا شرافت ، تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کیخلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی، عمران خان کے بیانات اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، بیانات اور تقریروں سے عمران خان حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

2 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

9 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

12 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

13 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

17 mins ago

مائیں شادی کے بعد بیٹوں کو لیکچر نہ دیں انہیں خود سیکھنے دیں: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…

27 mins ago