محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو 7 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ دیا گیا . محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو 18 ارب 52 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ دیا گیا . محکمہ صحت کے دونوں محکموں نے حکومت 34 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی . لاہور میں ایک ہزار بیڈ پر ہستپال کی تعمیر کے لیے 6 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا نئے ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کے لیے بھی فنڈ جاری کردئیے گئے . پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے بھی بجٹ دیا گیا ہے . پنجاب حکومت نے یہ بجٹ ایڈیشنل ریسورسز کی مد میں محکمہ صحت کو جاری کیے ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کا صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے 26 ارب روپے کا اضافی بجٹ دے دیا . حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے 26 ارب روپے کا اضافی جاری کردیا .
متعلقہ خبریں