سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی کا حماد اظہر کا بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی کا حماد اظہر کا بیان مسترد کر دیا۔وزیرِ ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ کمی وسائل میں نہیں، عمران حکومت کی اہلیت میں ہے، سندھ بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کوئی کمی نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ اور بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی کا جھوٹ بول رہا ہے، گیس کے قدرتی ذخائر میں جو کمی آپ کی حکومت میں ہو رہی ہے وہ پہلے کیوں نہیں تھی ،اسماعیل راہو نے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو بغیر لوڈشیڈنگ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سندھ کے عوام اوپلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی میں گیس کے بحران کا احساس ہے۔حماد اظہر نے بحران کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کا ذمے دار سندھ ہائی کورٹ کے حکمِ امتناع کو ٹھہرایا تھا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago