ثاقب نثار کالج دور میں ہماری گیندیں اٹھا کر لایا کرتے تھے، شاہد حمید

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکار شاہد حمید نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کالج دور میں گیندیں اٹھا کر لایا کرتے تھے، ثاقب نثار نے بڑی قربانیاں دیں ہم نے ان کو ”لو لیٹر“ دینا اور کہنا کہ یہ 5آنے کی کوک پیو ، سینڈوچ کھاؤ، اور یہ ”لولیٹر“ فلاں لڑکی کو دے کر آؤ، یہ ثاقب نثار کا کام تھا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالج دور میں ثاقب نثار نے ہمیں بھائی بنایا ہوا تھا کیونکہ ہم بہت مضبوط لوگ تھے، اب وہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ریٹائرڈ ہیں، اللہ ان کو عزت دے، میں طالب علمی دور کی بات کررہا ہوں، ثاقب نثار کالج دور میں ہماری گیندیں اٹھا کر لایا کرتے تھے،ہمارے لیے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم نے ان کو ”لو لیٹر“ دینا ، اور کہنا کہ یہ پانچ آنے کی کوک پیو اور سینڈوچ کھاؤ، اور یہ ”لولیٹر“ فلاں لڑکی کو دے کر آؤ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ بڑی اچھی دوستی رہی، میں ان کی سیاست پر کوئی بات نہیں کروں گا، لیکن میں ان میں جو سب سے بڑی خوبی دیکھی، یہی خوبی بہت کم لوگوں میں دیکھی، کہ نوازشریف اپنی والدہ اور والد کے بڑے باادب تھے،وہ آج جو کچھ بھی ہیں یہ ان کے ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، اچھے ہیں، دیانتدار ہیں، لیکن ان کو وزارت عظمیٰ اسی روز چھوڑ دینی چاہیے تھی جس روز نوازشریف یہاں سے باہر چلے گئے تھے اگر میں ان کو جگہ ہوتا تو وزارت عظمیٰ چھوڑ دیتا، معذرت سے کہتا ہوں عمران خان جیسے خود تھے ویسے ان کو لوگ نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ میں بڑی اسٹڈی کی ہے کہ عمران خان جیسے لوگوں کی شروعات ایسے ہی ہوتی ہے، لیکن آخر میں سب اچھا ہوتا ہے، مجھے ان سے بڑی امید ہے، وہ دیانتدار ہیں اللہ ان کو نیت کا پھل ضرور دے گا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

17 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

18 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

19 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

19 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

19 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

19 hours ago