لندن میں افغان مظاہرین کا پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں افغان مظاہرین نے ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدو کوب کیا۔ افغان مظاہرین نے واقعے کی کوریج کرنے والے صحافیوںکو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے تشدد کے دوران کیمرا اور ریکارڈنگ کا سامان توڑ دیا۔ برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے

خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔ایک اور بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، پچھلے سال PSQCA نیبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی۔انہوںنے کہاکہ اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نے کوالٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی توڈی سی کو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

21 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

23 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

23 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

23 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

23 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

23 hours ago