میئر پشاور کا پشاور کی سڑکوں پر لگے ”کیٹ آئیز “ کو فوری طور پر ہٹانے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)نومنتخب میئر پشاور حاجی زبیر علی نے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی پشاور کے سڑکوں پر لگے ”کیٹ آئیز “ کو فوری طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے –

حاجی زبیر علی نے کہا کہ پشاور کے ٹریفک کے سنگین مسئلے کا حل موجود ہے، ریڑھی بانوں کو علیحدہ مفت جگہ دیں گے ، سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے میٹرک تک تمام بچوں کو مفت کتب اور یونیفارم دیں گے ، انتخابات تک جمعیت علمائے اسلام اور اتحادیوں کا نمائندہ تھا اب پورے پشاور کا نمائندہ ہوں ،امید ہے وزیراعلی خیبر پختونخوا پشاور کے عوام کی خاطر میئر کے سر پر شفقت اور سرپرستی کا ہاتھ رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے مین شاہراہوں پر کمیٹی نے کیٹ آئیز کی منظوری دیدی ہے جس سے سڑکوں میں رش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، مئیر کا چارج سنبھالتے ہی شاہراہوں سے کیٹ آئیز ہٹائیں گے سڑکوں پر جو تجاوزات قائم کئے گئے ہیں ان ہتھ ریڑیوں اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے علیحدہ مفت جگہ فراہم کریں گے-

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے نوجوان نسل آئس اور دیگر منشیات کی جانب مائل ہے کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کو ایس ایم ای سیکٹر میں لائے تاکہ وہ بھی دو چار اور نوجوانوں کو روزگار دے سکے ۔

انہوں نے کہا کہ آئس اور منشیات سپلائی کرنے والے گروہوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ۔مئیر پشاور نے مزید کہا کہ الیکشن کے دن تک میں جمعیت اور اتحادیوں کا نمائندہ تھا لیکن اب میں پورے پشاور کا نمائندہ ہوں، وزیراعلی محمود خان پختون اور صوبے کے روایات سے باخبراور پشاور کے عوام کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، امید ہے کہ وہ بھی عوام کی خاطر شفقت اور سرپرستی کا ہاتھ میئر کے سر پر رکھیں گے اور عوامی مشکلات حل کرنے میں بھرپور تعاون کرینں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا مسئلہ، نکاس آب کا مسئلہ،پانی ، تعلیم اور صحت ترجیحات ہیں ، نوجوان ہمارا مستقبل ہے ،آنے والے نسل کی تابناک مستقبل کیلئے اپنے جیب سے کیوںنہ ہو، میٹرک تک مفت کتابیں اور یونیفارم دیں گے ، ہر یونین کونسل کی سطح پر ڈسپنسری یا بی ایچ یو بنائیں گے جس سے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوگا اور عوام کوگھر کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں میسر ہوں گی۔

انہوں نےکہا کہ پشاور کی ترقی کیلئے ایپکس کمیٹی تشکیل دیں گے جس میں اقلیت ، خواتین، تاجر برادری ، ڈاکٹرز ، انجینئر ز، ریٹائرڈ بیورو کریٹس ،بزنس کمیونٹی ، وکلاءاور اساتذہ کے نمائندے ہونگے جس میں وہ اپنے متعلقہ سیکٹر و کمیونٹی کے مسائل سامنے لائیں گے اور اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

2 mins ago

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

11 mins ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

23 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

24 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

47 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

49 mins ago