فاروق ستار نے حریم شاہ کا نمبر موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ) حریم شاہ نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں فاروق ستار سے ملاقات اور دوستی کے بارے میں بتایا ہے۔پاکستان کی مقبول اور متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حال ہی میں ایک آن لائن یوٹیوب چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فاروق ستار سے ان کی ملاقات کب، کیسے اور کہاں ہوئی اور فاروق ستار نے ان کا نمبر اپنے موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔
شو کے دوران جب حریم شاہ سے فاروق ستار سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فاروق ستار جھوٹے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حریم کو میں جانتا نہیں ہوں حالانکہ ہم دونوں پہلے سے دوست ہیں اور ہمارا فون پر بھی رابطہ ہے اور اس بات کو قبول کرنا کوئی معیوب بات نہیں تھیحریم شاہ نے فاروق ستار سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی تھی۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ انہیں ڈھابے کے کھانے بہت پسند ہیں اور پھر ہم دونوں ڈھابے کا کھانا کھانے گئے تھے جس کا بل بھی فاروق ستار صاحب نے ہی دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم دونوں نے اپنے نمبرز کا تبادلہ بھی لفٹ میں ہی کیا تھا۔
حریم شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد چھ سات ماہ تک ہمارا فون پر رابطہ رہا تھا۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ جب بھی کراچی آئیں گی میری مہمان ہوں گی۔ جب میں کراچی آئی اس وقت ایک نجی ہوٹل میں ٹہری تھی اور وہاں فاروق ستار خود چل کر میرے پاس آئے تھےہماری گپ شپ ہوئی اور آدھا ایک گھنٹہ ہماری ملاقات رہی تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ اب فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہماری ملاقات ہوٹل میں نہیں ہوئی تھی بلکہ میرے آفس میں ہوئی تھی ۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ وہ اور فاروق ستار دوست تھے۔ انہوں نے میرا نمبر اپنے موبائل میں ’’نوٹی گرل‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت شرارتی ہوں اوروں کے ساتھ جو کیا ہے میرے ساتھ نہ کرنا۔ جس پر میں نے کہا آپ بے فکر رہیں آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔جب میزبان نے حریم شاہ سے ان کی اور فاروق ستار کی عمر کے درمیان فرق کے بارے میں بات کی تو حریم نے کہا میں اور فاروق ستار دوست ہیں اور دوستی تو کسی بھی عمر کے شخص کے ساتھ ہوسکتی ہے

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

4 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

12 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

18 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

33 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

41 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

48 mins ago