وزیراعلی سندھ کا اسکاوٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان

مارچ میں اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں اسکاوٹس پروگرام ہوگا، میں خود مارچ میں منعقدہ اسکاوٹس کیمپ میں شریک ہوںگا اور رات گزاروں گا ،ہمیں نوجوانوں کو اسکاوٹس کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کی بامقصد تربیت سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا 8ویں اسکاوٹ کیم پوری کی اختتامی تقریب سے خطاب
کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسکاوٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں اسکاوٹس پروگرام ہوگا، میں خود مارچ میں منعقدہ اسکاوٹس کیمپ میں شریک ہوںگا اور رات گزاروں گا ،ہمیں نوجوانوں کو اسکاوٹس کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کی بامقصد تربیت سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔انہوں نے 8ویں اسکاوٹ کیم پوری کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کرنے پر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہاں مجھے آکر اپنا ماضی یاد آگیا، میں اسکاوٹنگ کی تربیت کے لیے یہاں آیا کرتا تھا، آج میں جس منصب پر فائز ہوں اس میں اسکاوٹ کا بڑا اہم کردار ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں نوجوانوں کو اسکاوٹس کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کی بامقصد تربیت سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ میرے صوبے میں اسکاوٹ ایسوسی ایشن سید ممتاز علی کی قیادت اور محمد صدیق کی سرپرستی میں کام کررہی ہے، کورونا جیسے وبا کے دوران بھی اسکاوٹس ایسوسی ایشن نے اپنا رول بھرپور انداز میں ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعیت ہی وہ قوت ہے جس کے ذریعے بڑے بڑے کام سرانجام دیئے جاسکتے ہیں، سندھ میں اسکاوٹنگ کے حوالے سے اس کیمپوری کا انعقاد قابل قدر ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بھی اسکاوٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مارچ میں اسکاوٹس ہیڈکوارٹر میں اسکاوٹس پروگرام ہوگا۔ مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ میں خود مارچ میں منعقدہ اسکاوٹس کیمپ میں شریک ہوںگا اور رات گزاروں گا۔

Recent Posts

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

1 min ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

36 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

45 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

55 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

1 hour ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago