“میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت ہوا، شاہ فرمان نے 5، کامران بنگش نے 2 کروڑ لیے” بڑا الزام لگ گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اہم ترین نشست میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگ گیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے الزام عائد کیا ہے کہ میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر شاہ فرمان نے پانچ کروڑ جب کہ کامران بنگش نے دو کروڑ روپے لیے۔ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنر نے وزیر اعظم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں میئر پشاور کی نشست جمعیت علماء اسلام کے امیدوار نے بھاری مارجن سے جیتی تھی۔ میئر پشاور کی نشست پر جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدوار زبیر خان 62ہزار388ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان خان 50ہزار659 لے سکے تھے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago