اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برصغیر پاک و ہند میں میتھی کا استعمال ہماری روز مرہ خوراک کا ایک حصہ ہے۔ یہ جہاں کئی کھانوں کی لذت کو بڑھاتی ہے وہیں کئی بیماریوں میں مفید بھی ہے۔طبی ماہرین میتھی کے کئی فوائد پر متفق ہیں، اس میں بہت سے وٹامنز اور پروٹین ہوتے ہیں، میتھی کا استعمال جہاں ہمارے کھانوں کی تیاری میں لازمی سمجھا جاتا ہے وہیں یہ کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔
حکما اور اطبا کا ماننا ہے کہ نہار منہ میتھی کے دانوں کا پانی پینے سے ناصرف جسم کے اندر موجود فاسد مادے بول و براز کے ساتھ باہر نکلتے ہیں بلکہ قبض جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔
طریقہ استعمال
ایک سے ڈیڑھ چمچ میتھی کے دانے رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر اس پانی کو اچھی طرح چھان لیں۔ پھر اسے نہار منہ پی لیں۔میتھی کے دانے پھینکنے کی بجائے آپ بعد میں بھی کھا سکتے ہیں۔
خواتین کے لیے احتیاط
حکما کا ماننا ہے کہ میتھی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے حاملہ خواتین اسے اپنے معالج کے مشورے پر ہی استعمال کریں
میتھی وزن کم کرنے میں بھی مدد گار
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میتھی اور اس کے دانے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، اس کا مناسب استعمال وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…