سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں اینٹری کیلئے تیار، وہ فلم میں ہیرو کاکردار نہیں کریں گے بلکہ ۔۔۔

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈکے سپر سٹار سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کی بالی ووڈ میں اینٹری کو لے کر اکثر چرچاہوتی رہتی ہے لیکن پہلی مرتبہ چھوٹے نواب نے اپنے بڑے بیٹے کے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں  سال کے آغاز سے ہی اطلاعات ہیں کہ کرن جوہر  ابراہیم کے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے مکمل مدد کرنے والے ہیں۔ اب سیف نے خود اپنے بڑے بیٹے کی نئی اننگز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہا ہے لیکن وہ اداکاری نہیں کر رہا ہے۔

سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ابراہیم علی خان کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابراہیم کرن جوہر کے ساتھ اپنے پہلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ابراہیم کرن جوہر کو ان کی آنے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی (Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani) میں مدد کر رہے ہیں۔ وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔

فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ ، عالیہ بھٹ ، دھرمیندر ، شبانہ اعظمی اور جیہ بچن نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب مختلف ہیں۔ میں ابراہیم سے ان کے کام کے بارے میں بات کرتا رہتا ہوں۔ سارہ سب سے بڑی ہے اور ہماری کافی الگ ایکوئیشن ہے۔ کرینہ کپور (Kareena Kapoor Khan) کی بانڈنگ سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بچوں یعنی سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور ابراہیم علی خان سے کافی اچھی ہے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

3 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

15 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

22 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

27 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

36 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

43 mins ago