کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کی سابق چیئرمین و سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ، صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔علاوہ ازیں سندھ حکومت کی جانب سےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش اور عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے باعث 25 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
یاد رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد واپس جا رہی تھیں۔اس سے قبل خود ساختہ جلا وطنی کے بعد جب محترمہ بے نظیر بھٹو 18 اکتوبر2007 میں وطن واپس آئیں تو ان پر کراچی میں حملے کی کوشش کی گئی تھی۔
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…