کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے لیکن وہ بالکل صحت مند ہیں اور انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا۔ نواز شریف نے آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں اور نواز شریف کو 24 گھنٹے کے اندر پاکستان آنے کا ویزا دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان کہیں جا رہا ہے تو اسے معلوم ہو کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہا اور وہ ان کرپٹ لوگوں کے خلاف آخری وقت تک لڑے گا۔ نواز شریف کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے لیے کچھ نہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کو زمانہ طالب علمی سے جانتا ہوں۔ بانی متحدہ پر قتل و غارت گری سمیت مختلف سنگین مقدمات ہیں اور ان سے کسی قسم کی بات نہیں ہو سکتی۔
مہنگائی سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے دنوں بیمار ہوا تو پتہ چلا دوائیاں بہت مہنگی ہیں۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم لوگ الزام حکومت کو دے رہے ہیں حالانکہ یہ ماضی کی وجہ سے ہوا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کم ووٹ نہیں لیے۔ آصف زرداری کے اور ہمارے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آگیا ہے۔ میں لوگوں کی تکالیف کم کرنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد4 سال مکمل ہوجائیں گے اور پانچواں سال الیکشن کا ہوتا ہے۔ پنجاب میں بہت زبردست کام ہوا ہے لیکن ہم اس کی وضاحت نہیں کر سکے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم مافیا پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے اور مجھ جیسا آدمی پریشان ہے تو عوام آدمی کا حشر نشر سمجھ سکتا ہوں۔ نواز شریف اور زرداری خاندان ملکی دولت باہر لے جانے والے ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں کسی پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست نہیں بالواسطہ رابطے ہیں اور عمران خان کے دور میں 42 سال بعد او آئی سی کی کامیاب کانفرنس ہوئی ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…