”ابو پلیز مجھے چھڑوا لیں“۔۔شہریوں کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ دریافت

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے فراڈیوں نے نت نئے طریقے اپنالئے۔ تفصیلات کے مطابق نئے فراڈ کے ذریعے شکار کے فون پر کال کی جاتی ہے کہ آپ کا بیٹا اپنے دوست کے ساتھ ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے، آپ کے بیٹے کے دوست کے خلاف تو ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے، میں سب انسپکٹر فلاں بات کر رہا ہوں، آپ کے بیٹے نے بتایا ہے کہ آپ شریف آدمی ہیں اس لیے میں آپ کو فیور دینا چاہتا ہوں۔ فراڈیا شکار سے بیٹے کی جعلی آواز میں 5 سیکنڈ کی بات کرواتا ہے اور بیٹے کی آواز کچھ یوں ہوتی ہے ”ابو پلیز مجھے چھڑوا لیں“ جس وقت یہ بات ہو رہی ہوتی ہے، اس وقت بات چیت کے دوران وائرلیس پر بات چیت کا شور چل رہا ہوتا ہے تاکہ شکار کو یہ یقین ہو جائے کہ واقعی پولیس اسٹیشن سے ہی بات کی جا رہی ہے۔
موصول ہونے والی آڈیو کلپ میں جعلی پولیس والا شکار کو فیور کرنے کے لیے 35ہزار روپے جاز اکاؤنٹ میں ڈلوانے کا کہتا ہے۔ شکار کہتا ہے کہ اس کا جاز اکاؤنٹ نہیں ہے تو فراڈیا کہتا ہے تو پھر جلدی سے موبائل فون میں ڈلوا دیں، پہلے وہ اپنا نمبر دینے کا کہتا ہے مگر پھر ایک اور ”ماتحت“ کا نمبر دینے کا کہتا ہے مگر شکار کو شاید شک ہو جاتا ہے اور فون کاٹ کر تھوڑی دیر بعد خود دوبارہ ”اہلکار“ کو فون کرتا ہے جس پر فراڈیا ناراض ہوتا ہے کہ لائن کیوں کاٹی۔ شکار سگنل پرابلم کا بہانہ بنا کر کہتا ہے کہ میرا بیٹا تو یونیورسٹی میں ہے اور میری اس سے بات ہوگئی ہے جس پر فراڈیا چند لمحوں کے لیے خاموش ہو جاتا ہے کہ تمہارا بھانجا ہو سکتا ہے،شکار کے انکار پر وہ کہتا ہے کہ بھانجا نہیں تو بھتیجا، پھر انکار پر آخر میں کہتا ہے کہ تمہارا بھائی اور شکار کی طرف سے پھر انکار پر فراڈیا فون کاٹ دیتا ہے۔

Recent Posts

محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…

2 mins ago

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں : مولانا فضل الرحمان

لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…

9 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…

9 mins ago

مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے،مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…

14 mins ago

پاکستانی ہائی کمیشن خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرے، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو وزیر دفاع خواجہ…

17 mins ago

آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست…

22 mins ago