پاکستان ،ایران اور ترکی تک چلنے والی اسپیشل گڈز ٹرین جو اسلام اباد سے 1990 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد تفتان ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی

تفتان (قدرت روزنامہ)پاکستان ،ایران اور ترکی تک چلنے والی اسپیشل گڈز ٹرین جو اسلام اباد سے 1990 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد تفتان ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی یہ تجارتی ٹرین ٹریفک انسپکٹر بلوچستان ظفر اقبال کی سربراہی میں تفتان ریلوے اسٹیشن پہنچا آئی ٹی آئی کے نام سے گڈز اسپیشل ٹرین آٹھ بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں پاکستان کا مشہور اور قیمتی گلابی نمک لدا ہوا ہے جو ایران سے استنبول جائے گی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے چلنے والی گڈز اسپیشل ٹرین جو اسلام آباد ،تہران ، استنبول کے نام سے چلنے والی ٹرین تجارت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر ایرانی و پاکستانی ریلوے سربراہان نے افتتاح کرنے کے بعد ایران کے لیے روانہ کردی تقریب میں ایرانی ریلوے کا سربراہ مسٹر معصومی ، مسٹر توسلی رحیم زاد،پاکستانی قونصل جنرل عبد الجبار ،محسن فاروق خان قونصل آفیسر ، منظور احمد خان اور دیگر موجود تھے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے پولیس، ایف سی تفتان رائفلز 109 ونگ کے جوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام د ئیے اس ٹرین کے چلنے سے ملکی معیشت میں اضافہ ہوگا اور تینوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا . .

.

متعلقہ خبریں